اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا۔
تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔
راجہ پرویزاشرف ،احسن اقبال،خرم دستگیر، مریم اورنگزیب،وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر،وزیرداخلہ راناثنااللہ بھی تقریب میں شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے غیر ملکی شخصیات کو نوازا جاتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔