نئے روٹ پر بس ملیر کینٹ چیک پوسٹ فائیو سے نمائش تک چلے گی۔ فائل فوٹو
نئے روٹ پر بس ملیر کینٹ چیک پوسٹ فائیو سے نمائش تک چلے گی۔ فائل فوٹو

کراچی میں ایک اور روٹ پرالیکٹرک بس سروس شروع

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع کردی، نئے روٹ پر بس ملیر کینٹ چیک پوسٹ فائیو سے نمائش تک چلے گی۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے آج ایک نئے روٹ ای وی تھری پر دوپہر ایک بجے بس سروس شروع کردی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ کراچی میں نیا روٹ 18 کلومیٹر طویل ہے، روٹ چیک پوسٹ 5 سے شروع ہو کر صفورا چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی، پرفیوم چوک، ملینیم مال، ڈالمیا، آغا خان اسپتال سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پہنچے گا۔