اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار اور چینی نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔