مرکزی مسلم لیگ نے عام انتخابات کی تیاری کا آغاز کردیا

کراچی:  پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری کا آغاز کردیا ۔ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے لیےخواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ٹکٹس کے خواہش مندوں کو 8 اگست سے 15 اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ شاہراہ فیصل پر واقع پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کی۔

اس موقع پر کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، رہنما انجینئر محمد نعمان، امجد اسلام امجد، شہباز عبدالجبار اور کراچی کے ٹاؤن صدور و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ قائدین کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لےگی۔اورہرسیٹ پراپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔پاکستان پرگزشتہ کئی دہائیوں سے کرپٹ ٹولہ مسلط ہے۔جن کی نااہلی کے سبب پاکستان آج ہرطرف سے مشکلات کا شکار ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ اب عملی سیاست میں قدم رکھ چکی ہے۔ہرحلقے سے اپنا امیدوار میدان میں اتار کر سیاسی حریفوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔بےشمار خواہشمند افراد پارٹی ٹکٹ کےلیے رابطہ کررہے ہیں۔