پاکستان میں رواں ماہ دو بارسپرمون کا نظارہ ہوگا

 

کراچی : پاکستان میں شہری ماہ اگست میں دو بارسپرمون یعنی معمول سے زیادہ بڑے چاند سے لطف اندوز ہوسکیں گے، آج (یکم اگست) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپرمون کا نظارہ ہوگا،چاند زمین کے انتہائی قریب ہونے کے سبب معمول سے 14 فیصد بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیگا،ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق رواں ماہ اگست میں 2سپرمون وقوع پذیرہوںگے، پہلے سپرمون کا نظارہ یکم اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہوگا،جس کے دوران چاند زمین کے انتہائی قریب ہونےکے باعث معمول سے 14 فیصد بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیگا۔

ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق کم وبیش یہی نظارہ رواں ماہ کے اختتام پر30اگست کو بھی ہوگا،جسکے دوران چاند کا حجم بڑا دکھائی دیگا جبکہ وہ زیادہ روشن بھی نظرآئیگا،انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں دوسری بارہونے والے فل مون کو بلیومون کا نام دیا جاتا ہے۔