مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب نے غسل کعبہ کی تقریب کا اعلان کر دیا،سالانہ غسل کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15محرم الحرام یعنی 2اگست کو نماز فجر کے بعد کیا جائے گا۔ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان بھی تقریب میں شرکت کریں گے، مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرق گلاب اور خوشبو سے دھوئیں گے ۔
خانہ کعبہ کے فرش کو بھی آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ دیواروں کو صاف کرنے کے لیے سفید کپڑے کا استعمال کیا جائے گا۔