اوول (اُمت نیوز)ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلیڈ نے ڈرامائی انداز میں آسٹریلیا کو 49 رنز سے ہرا کر روایتی سنسنی خیز سیریز برابر کردی۔
5 میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے دو دو میچز جیتے جبکہ ایک کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔ اس طرح یہ سیریز برابر رہی۔ اس میچ سے قبل آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف ایک کے مقابلے میں 2 کی برتری حاصل تھی تاہم انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے حریف ٹیم کے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔
انگلینڈ نے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ کی پہلی اننگز میں 283 رنز اور دوسری میں 395 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا اسکور رنز تھا اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 334 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے باعث انگلیڈ کو 49 رنز سے فتح حاصل ہوگئی۔ اس طرح انگلینڈ نے خود کو سیریز میں شکست سے بچاتے ہوئے ایشز سیریز برابر کردی۔