باجوڑ حملہ بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(اُمت نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان ویڈیو بیان میں کہا کہ پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔پاکستان میں 26 انٹیلیجنس ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں۔ باجوڑ حملہ ایک بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے۔


مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کیا یہ مجھے اعتماد دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں؟ ریاست کیا صرف ٹیکس وصول کرے گی اورجان اور مال کی حفاظت نہیں کرے گی۔ باجوڑ جیسے واقعات کے ذریعے جے یو آئی (ف) کا عوام سے رابطہ توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات سے نہ تو پہلے ان کی پارٹی کا راستہ روکا جا سکا ہے اور نہ ہی یہ آج ممکن ہو گا۔
اتوار کو جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملے میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔