اسلام آباد: کابینہ سے بھنگ پالیسی مسترد ہونے پر سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن کو فارغ کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا،جوائنٹ سیکریٹری سکندر جلال کو بھی او ایس ڈی کردیا گیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت نے بھنگ کے ذریعے ادویات بنانے کی پالیسی تیار کی تھی،سیکریٹری اور ان کے عملے نے پالیسی کے معاشی فوائد اور دیگر پہلوؤں پر مناسب بریفنگ تیار نہیں کی،سیکریٹری حمیرا احمد کو اس پالیسی پر غیر تسلی بخش کارکردگی پر ہٹایا گیا۔