اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کا ردعمل سامنے آگیا۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت جاتے ہوئے عوام پر ظلم کے پہاڑ گراتے جارہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں، حکومت فوری طور پر بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیں گے، لگتا ہے حلقوں میں پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں سے پورے کیے جائیں گے، خدا کے لیے تمام ترقیاتی فنڈز پر پابندی لگا کرعوام کو ریلیف دیا جائے۔