اسلام آباد: پرویزالہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر ماتحت عدالت کی جانب سے ہوم سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور آئی جیل خانہ جات پر جرمانے اور شوکاز نوٹس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔
عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تین اعلی سرکاری افسران پر جرمانے کے فیصلے کے خلاف حکومت اپیل پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ہوم سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور آئی جیل خانہ جات پر جرمانے اور شوکاز نوٹس کا فیصلہ معطل کردیا۔
واضع رہے ماتحت عدالت نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر ہوم سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تینوں افسران پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔