تین روز قبل جب لیونٹیفا دفتر سے گھر نہیں پہنچیں تو اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، فائل فوٹو
تین روز قبل جب لیونٹیفا دفتر سے گھر نہیں پہنچیں تو اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، فائل فوٹو

3دن تک لفٹ میں پھنسے رہنے سے خاتون ہلاک

تاشقند: ازبکستان کی کثیرالمنزلہ عمارت کی لفٹ سے ایک 32 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جو تین دن سے لاپتہ تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لفٹ سے ملنے والی لاش خاتون لیونٹیفا کی ہے جو اسی عمارت میں رہتی تھیں اور نویں منزل پر لفٹ میں پھنس گئی تھیں۔ خاتون نے مدد کے لیے پکارا لیکن آواز نیچے تک نہ پہنچ سکی۔

تین روز قبل جب لیونٹیفا دفتر سے گھر نہیں پہنچیں تو اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور پولیس خاتون کو تلاش بھی کر رہی تھی۔ خاتون کی لاش تعفن اُٹھنے کے نتیجے میں برآمد ہوئی،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔