قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت:ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس 3 اگست کو طلب

اسلام آباد: قومی ٹیم کی بھارت میں منعقدہ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس 3 اگست کو طلب کر لیا گیا جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔

کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب ، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، طارق فاطمی ، قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان سمیت سیکرٹری خارجہ بھی ہاٸی پروفاٸل کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جاٸے گا جبکہ حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزراعظم شہباز شریف کو بھجواٸی جائے گی۔