پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

لاہور:  انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے دانستہ روپوش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔جس میں بتایا گیا کہ فرخ حبیب زمان پارک کے باہر زمان پارک کے باہر آپریشن کے دوران پولیس پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں درج مقدمے میں ملوث ہیں، ان کی گرفتاری کے لیےکوشش کی لیکن وہ گرفتاری سے بچا کے لیے دانستہ طور پر روپوش ہو گئے ہیں۔

تفتشی افسر نے استدعا کی کہ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔عدالت نے پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ کے اجرا کے لیے درخواست منظور کرلی۔ یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔