پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے پشاور میں دفتر کھول دیا ہے اور پرویزخٹک پارٹی کو چیئرمین اور محمود خان وائس چیئرمین اور ضیاء اللہ بنگش سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا ہے ، پشاورمیں یونیورسٹی ٹاؤن میں پارٹی کا دفتر کھول دیا گیا ہے ، جہاں پارٹی کا جھنڈا لہرادیا گیا ہے،
ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے حاجی شوکت علی اور سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ کو پارٹی سیکرٹریٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے صوبے بھر میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، پہلا جلسہ نوشہرہ میں 19 اگست کو کیا جائے گا، پارٹی رہنما حاجی شوکت علی کے مطابق پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے ون مین شو نہیں ہوگا۔
حاجی شوکت علی نے بتایا کہ پارٹی کے انتخابی نشان کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، اس سلسلے میں ابھی تجاویز مانگی گئی ہیں، 2013میں پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری رہنے والے اسرار باچا اور لوکل کونسل کے سابق امیدوار ریاض خان پرویز خٹک گروپ میں شامل ہوگئے ہیں۔