نرسنگ کونسل،معطل اسسٹنٹ رجسٹرارنےاین اوسی کیلئےسفارش کردی

کراچی: پاکستان نرسنگ کونسل کے معطل اسسٹنٹ رجسٹرار نے این او سی اور ایکسٹینشن کے لئے سیاسی اثر رسوخ استعما ل کرنا شروع کر دیا ہے ۔وفاقی حکومت نے سیکریٹر ی کے عہدے پر تعینات کیا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔25 جولائی کو وفاقی حکومت نے این او سی کے لئے پاکستان نرسنگ کونسل کو اعتماد میں لئے بغیر سفارش کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل کے معطل اسسٹنٹ رجسٹرار نے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن سے 3 سال ایکسٹینشن کے لئے مدد مانگ لی ۔

ذرائع کے بقول سیاسی اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ سے این او سی کے لئے بھی وفاقی حکومت سے درخواست کر دی ،وفاقی حکومت نے چند روز قبل سابق اسسٹنٹ رجسٹرار مشتاق سومرو کو سیکریٹری پاکستان نرسنگ کونسل تعینات کیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ،کورٹ میں کیس چیلنج ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے سفارش کی جا رہی ہے ، سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کو سفارش کے لئے لیٹر ارسال کروا دیا ،موصول دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار نےنیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن کو درخواست لکھی ،درخواست میں کہا گیا کہ میں محکمہ صحت سندھ کا ملازم ہوں اورمیرا 2 سال کے لئے پاکستان نرسنگ کوسنل میں اسسٹنٹ رجسٹرار تبادلہ کیا گیا تھا۔