فیصل آباد میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

فیصل آباد(اُمت نیوز)تھانہ فیکٹری ایریا کےعلاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو فیکٹری ملازم سے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا میں نجی بینک کے باہر سے ڈاکو ایک کمپنی کے ملازم سے سوا دو کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ٹاٹا روڈ پر بیڈ شیٹ کمپنی کا مینجر رقم بنک میں جمع کروانے آیا تھا، ملازم کے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے بینک کے باہر گن پوائنٹ پر رقم کا تھیلا چھینا اور فرار ہوگئے
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔