خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا

 

سعودی عرب (اُمت نیوز)عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ میں 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا اور اس موقع پر بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا۔
غسل کے بعد خانہ کعبہ کو خالص عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔
خانہ کعبہ کو غسل دینے کا عمل اور یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔
غسل کعبہ کی تقریب کے دوران کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں او آئی سی سربراہ اور اعلیٰ سول حکام شریک ہوئے۔
غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔