بہاولپور میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

بہاولپور ( اُمت نیوز) ضلعی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر 7 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔
بہاولپور میں 7 اگست تک کشتی میں دریا عبور کرنے، دریا میں آمدورفت اور تیراکی پر پابندی ہوگی، دریا کے پتن پر گھومنے پھرنے اور مجمع لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق بہاولپور ضلع کے 21 مقامات پر ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔