آج گواہان کی لسٹ پیش نہ کی تو آپ کا رائٹ ختم کردیں گے، جج

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج بھی جاری ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی کے سینئر وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا ہے کہ آج گواہان کی لسٹ پیش نہ کی تو آپ کا رائٹ ختم کردیں گے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کررہے ہیں۔
سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف اور مرزا عاصم بیگ بھی عدالت میں آئے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، 12 بجے تک کا وقت دیا جائے۔
جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ انھوں نے گواہان کی لسٹ عدالت میں پیش کرنی تھی۔
جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ آج گواہان کی لسٹ پیش نہ کی تو آپ کا رائٹ ختم کردیں گے۔
جس کے بعد کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔