اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم پاک بحریہ کی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی شپ یارڈ جائیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم ترکیہ کے نائب صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز بھی پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ چکے ہیں جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
ترکیہ کے نائب صدر بھی آج پاکستان نیوی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔