فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فوری ریلیف نہ مل سکا،عدالت عظمیٰ نے توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیاہے اور حکام سے 4 اگست کو جواب طلب کرلیا.

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکمنانے میں لکھا تھا ہائیکورٹ درخواستوں کو اکھٹا سنے ،ہو سکتاہے کہ جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں وہ ہائیکورٹ فیصلہ کر دے ۔