کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ماسی گھر کا صفایا کر گئی۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ ماسی نے اپنی ساتھیوں کی مدد سے 80 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے چوری کیا اور رفوچکر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مکان مالک شاہ زمان خان بھٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق زینب نامی ملازمہ کو گھر میں صفائی کے کام کیلیےرکھا، واردات کے روز وہ اپنے ساتھ دو اور لڑکیاں لائی تھی ۔
پولیس کو مزید بتایا گیا کہ ایک ماسی نے والدہ کو باتوں میں لگایا،باقی دو ماسیوں نے پہلی منزل پر موجود لاکرکا صفایا کیا۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے مؤقف کے مطابق واردات کے بعد ملازمہ اپنی ساتھیوں کے ساتھ بہانا کرکے گھر سے باہر گئی اور فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلے اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہیں، اس کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے۔