جہازسے سفر کرنے والے ہوشیار، پی آئی اے و نجی ائرلائنز نے کرایے بڑھا دیے

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا۔

پی آئی اے، فلائی جناح، ایئربلیو، سرین اور ایئر سیال کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔اسلام آباد کراچی، کراچی لاہور کا یکطرفہ کرایہ 35 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار تک کردیا گیا۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اچانک ہونے والے اضافے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مسافروں نے مسابقتی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق بھی کرایوں میں اضافہ کا سبب ہے۔