چار سدہ: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد زندگیاں ہار گئے، اس دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چار سدہ کے علاقے شبقدر کے تھانہ سردکلی کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد کو جسموں گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ وجہ تنازع زمین کی ملکیت بتایا جاتا ہے تاہم فائرنگ سے 3 افراد موقع پر مارے گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔