فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی سی بی کا غیر ملکی کوچز سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیاہے کہ کوچز کو ورلڈ کپ تک تبدیل نہیں کیا جائے گا، مکی آرتھراور گرانٹ بریڈبن کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق کپتان مصباح الحق نے کہا گو کہ میں غیر ملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے سخت موقف رکھتا ہوں لیکن اگر نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ بھی کیا ہے تو ایک دم سے کوچز کو تبدیل کرنا دانشمندی نہیں ۔

مصباح الحق کا کہنا تھا مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو وقت ملنا چاہیے، ورلڈ کپ کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہو گا۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ موجودہ ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں ہے جو منیجر یا ٹیم انتظامیہ کے لیے مسائل پیدا کرنے والا ہو۔
یاد رہے کہ پہلے امکان تھا کہ ذکااشرف چارج سنبھالنے کے بعد نئی ٹیم لے کر آ ئیں گے لیکن اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ورلڈ کپ تک کسی بھی غیر ملکی کوچ کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں کیا جائے گا ۔