اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل 2023 اضافی ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل 2023 اضافی ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔ ایپو اسٹائل ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا، غیر ملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی شرط ختم کرنے سے متعلق بھی بل منظور کرلیا گیا۔
پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023 کے ساتھ سرگودھا میں قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ ترمیمی بل 2023 بھی قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا تنویر نے بل قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز دے دی۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے اخوت انسٹی ٹیوٹ ترمیمی قصور 2023 بل کی منظوری بھی دے دی۔ اسلام آباد یونیورسٹی ایمرجنگ ٹیکنالوجی بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی میں کنگز انسٹی ٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل 2023، مونارک انسٹی ٹیوٹ آف حیدرآباد بل 2023، فیلکن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2023 سمیت ببرک ادارہ برائے سائنس آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 بھی منظور کرلیا گیا۔