اسلام آباد: الیکشن کمشین آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 4 اگست کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں واضح کیا گیا ہے انٹراپارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہوسکتی ہے۔
عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13جون 2021 کو متوقع تھے، الیکشن کمیشن نے آپ کو یاد دہانیوں کےنوٹسز جاری کیے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا اب مزید توسیع نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کی پارٹی نے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کروائی جو ناکافی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 اگست کو صبح 10 بجے جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔