اوٹاوہ: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور انکی اہلیہ صوفی کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔گزشتہ روز جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ٹروڈو اور صوفی کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی 18 قائم سال رہی اور ان کے 3 بچے ہیں۔کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس نے بتایاکہ جسٹن ٹروڈو اور صوفی اپنے بچوں کو محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کیلئے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے۔ وزیراعظم کی فیملی اگلے ہفتے سے ایک ساتھ چھٹیاں منائی گی۔