روس: نوجوان لڑکی کو14 سال تک جنسی غلام رکھنے والا ملزم گرفتار

ماسکو : روس میں لڑکی کو اغواء کے بعد 14 سال تک جنسی غلام بنائے رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق  51 سالہ ولادیمیر چیسکیڈوف نے 19 سالہ لڑکی کو اغواء کرکے 14 سال تک جنسی غلام بنائے رکھا، ملزم کے گھر سے جنسی کھلونے اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزم پر 2011 میں ایک خاتون کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے جب کہ دوسری خاتون فرار ہوکر تھانے پہنچ گئی۔

مذکورہ خاتون کو گھر سے فرار ہونے میں ملزم کی والدہ نے مدد کی۔  تھانے پہنچنے والی 33 سالہ خاتون ایکاترینا نے پولیس کو بتایا کہ ولادیمیر چیسکیڈوف نے 2009 میں اسے اغواء کیا تھا اور تب سے قیدی بناکر اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اور جنسی غلام کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ ایکاترینا نے پولیس کومزید بتایا کہ ملزم چاقو کی زد پر سارے کام کرواتا تھا اور گھر سے باہر نکلنے کی بالکل بھی اجازت نہیں تھی۔ بار بار تشدد کرتا اور جنسی زیادتی کرتا تھا۔