تہران: غیر سرکاری تنظیم کے مطابق ایرانی حکومت نے 48 گھنٹوں کے دوران بلوچ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کو منشیات کے الزام میں پھانسی دے دی۔ ناروے میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) نے کہا کہ نو ایرانی بلوچوں اور پڑوسی ملک افغانستان کے دو بلوچ شہریوں کو بھی پھانسی دی گئی۔آئی ایچ آر نے مزید کہا کہ انہوں نے جولائی میں ایران بھر میں کل 61 پھانسیوں کا ریکارڈ حاصل کیا جب کہ ایران میں سزائے موت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے جہاں صرف رواں سال اب تک 423 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔