نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی

اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ہو گئی۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی تازہ ترین رینکنگ سامنے آگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی 2 درجے بہتری آئی ہے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللہ شفیق 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی