اسلام آباد (اُمت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی، ملاقات میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارات کیلئے عراق کا رخ کرتے ہیں۔
It was a pleasure meeting H.E. the Pres. of Iraq, Dr. Abdul Latif Jamal Rashid, earlier today. It was agreed to strengthen bilateral ties by promoting cooperation b/w the two countries in various areas, especially security, military training, and the economy.
🇵🇰🤝🇮🇶 pic.twitter.com/BdIQUtAZBk
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) August 2, 2023
ملاقات میں عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی، زائرین کیلئے اربعین کے دوران کوٹہ 50 ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جلد رہائی یقینی بنانے کے لیے وزارت انصاف کو ہدایات دے دیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراقی وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، عراقی وزیر اعظم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔