اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا افتتاح کردیا۔
بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شہباز شریف نے شرکت کرکے منصوبے کا افتتاح کیا۔
مذکورہ منصوبے پر کام کا آغاز 14 اکتوبر 2022 کو ہوا تھا جو 6 ارب 25 کروڑ کی لاگت سے 10 ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی 2023 کو مکمل ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی چوک، سرینا چوک کو سگنل فری کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہر حکومت میں جاری رہنا چاہیے جب کہ 160 الیکٹرک بسیں جلد اسلام آباد کے لئے منگوائی جارہی ہیں۔