الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

پاکستان تحریک انسانیت کو انتخابی نشان چاقو الاٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات کیلیے 23سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے، پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کر دیاگیا۔

الیکشن کمیشن  میں سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کیلیے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی زیرصدارت چاررکنی بنچ نے سماعت کی ،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلیے 23سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوارکا انتخابی نشان الاٹ کر دیا،جے یو آئی ف کی کتاب ،رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی کا انتخابی  نشان الاٹ  کر دیا گیا،پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی، پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا، جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔