لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز بٹ طویل عرصہ سے بیمار تھے، اعجازبٹ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے 2008 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین تعینات کیا تھا۔ اعجاز بٹ کا بطور کھلاڑی کیریئر زیادہ طویل نہیں رہا۔
انہوں نے بس 8 ٹیسٹ میچز ہی کھیلے تھے جو1952 سے 1962 کے درمیان ہو۷ئے ،اس کے علاوہ وہ وکیٹ کیپر بھی تھے ۔