بغداد: عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیرِ داخلہ کی درخواست پرعراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دیدی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عراقی وزیرِ داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Ended today’s string of meetings by discussing issues of mutual interest with @IraqiPMO Mohammed Shia' Al Sudani, who was kind enough to abolish visa fees for Pakistani pilgrims and approve an increase in their quota to a hundred thousand.
(1/2) pic.twitter.com/bpbdntICbn
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) August 2, 2023
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارتوں کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں۔ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے معمولی جرائم اور زائد قیام پرعراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عراقی وزیرِ اعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے اعلامیے کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔