چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس ،کمرہ عدالت کی سیکیورٹی آلات سے چیکنگ، خاردار تار نصب

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہو گی، پولیس نے کمرہ عدالت کی سکیورٹی آلات سے چیکنگ کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کر رہے ہیں، عدالت میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں، مخصوص صحافیوں اور وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

کمرہ عدالت کے باہر خاردار تاریں لگا دی گئیں جبکہ کڑی نگرانی کرتے ہوئے سیکیورٹی آلات سے چیکنگ کی گئی۔ اسلام آباد پولیس اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کی نفری کمرہ عدالت کے باہر موجود ہے۔