مشتری ہوشیار!لڑکیوں کو دل والا ایموجی بھیجنے پر2 سال قید اور جرمانہ ہوگا

سعودی عرب نے بھی دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال ،زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

               
August 3, 2023 · بام دنیا
سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے، فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے، فائل فوٹو

کویت سٹی: کویت میں کسی لڑکی کی مرضی کے بغیر دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور 2 ہزار دینار جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے حیائی پر اکسانے کا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔ جس کی سزا 2 سال قید اور 2 ہزار کویتی دینار جرمانے تک ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں بار بار یہ جرم کرنے پر جرمانہ 3 لاکھ ریال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور قید کی سزا 5 سال ہوسکتی ہے۔