کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کو انفیکشن کے باعث نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی جے این) میں داخل کردیا گیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 98 سالہ سیاستدان کو منگل کو انفیکشن کے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر مہاتیر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،اور امید کی گئی ہے کہ وہ جمعہ (4 اگست) تک اسپتال سے ڈسجارج ہو جائیں گے۔ وزیراعظم مہاتیرمحمد کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق رہنما کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔