شیرشاہ گلبائی میں ڈکیتی مزاحمت پرسیکیورٹی گارڈ قتل

کراچی: شیرشاہ گلبائی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈکو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ گلبائی میں ڈکیتی مزاحمت پرسیکیورٹی گارڈکوقتل کردیا گیا،واقعہ پیٹرول پمپ پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ڈکیت اکیلا موٹر سائیکل پر پیٹرول پمپ آیااور وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی گارڈ نےمزاحمت کی تو ڈاکو نےفائرنگ کردی، جس سے سیکیورٹی گارڈقمر الدین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ڈاکو نےسیکیورٹی گارڈکو قتل کرنےکے بعد کیشیئرسےرقم چھیننے کی بھی کوشش کی، تاہم وہ کیشیئرسےرقم چھیننے میں ناکام رہا،فرارکے دوران ڈاکو کی پستول کامیگزین بھی نکل گیا تھا،جسے اس نےاٹھایا اور پستول میں لگاکر فرار ہو گیا۔ پیٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق مقتول سیکیورٹی گارڈ کا تعلق رانی پور سے تھا، کیشیئر ممتاز نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر اکیلا ڈاکو آیا اور ہماری طرف آنے لگا تو ہم بھاگ گئے، سیکیورٹی گارڈنےڈاکو پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ڈاکو نے پہلے ہی فائرنگ کر دی۔