کراچی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) اورایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں ڈاکٹرصفدرعباسی،سردار عبدالرحیم،جاوید حنیف،اپوزیشن لیڈررعنا انصار نقوی،خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کیلئے مشاورت شروع کردی ہے اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ طورپرغیرمتنازع نام دیئے جائیںگے،سندھ میں پندرہ برسوں سے تباہی کا نظام چل رہا ہے،پیپلزپارٹی کو پکی چھٹی پربھیجیں گے،شفاف الیکشن کی صورت میں درست قیادت سامنے آئیگی 2018ء کے نتائج دھرانے نہیں دینگے،وہ جمعرات کو فنکشنل ہاوس کلفٹن میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے.
ڈاکٹرصفدرعلی عباسی نے کہا کہ سندھ کی تاریخ میں خاتون کا اپوزیشن لیڈربننا اہمیت کا حامل ہے آنے والے دنوں میں اس اتحاد کا کلیدی کردارہوگا،ہماری خواہش ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اورکابینہ ارکان کیلئے مشترکہ نام دیں ایسے نام شامل سامنے لائے جائیں جو شفاف الیکشن کا انعقاد کروائیں،سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردارعبدالرحیم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اچھی شہرت کے حامل افراد کو نگراں کابینہ میں لایا جائے.
کل بروزجمعہ ایم کیوایم پاکستان کے مرکز پرایک اوراجلاس ہوگا جس میں ناموں کو حتمی شکل دی جائیگی،چاررکنی کمیٹی میں جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدرعباسی اورسردارعبدالرحیم جبکہ ایم کیوایم پاکستان کی طرف سے جاوید حنیف اورارشد وہرہ شامل ہیں،اپوزیشن لیڈررعنا انصار نقوی نے کہا کہ ہم مشاورت سے نگراں کابینہ کے نام دینگے،ہم نے سندھ کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہے،خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی دیگرجماعتوں سے بات کرنے کیلئے تیارہیں،پی ٹی آئی نظر آئی تو نگراں حکومت کے قیام پرمشاورت کرین گے.
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کوئی فرمانبردار بچہ نہیں بلکہ غیرجانبدار شخص نگران وزیراعلی آئیگا ہم متنازع ڈپٹی کمشنرز اورافسران کو تبدیل کروائینگے،جہاں تک بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کی بات ہے تو سندھ ہی میں قطرہ قطرہ جمع کرنا ہے اگر پیپلزپارٹی انہیں وزیراعظم بنانا چاہتی ہے تو اپنے گھر یعنی سندھ میں عدل فراہم کرے،بہت مشکل ہے کہ پیپلزپارٹی کا وزیراعظم بنے۔