داعش کے سربراہ ابوحسین القریشی ہلاک، ابوحفص الہاشمی نئے لیڈر منتخب

ترک صدراردوان نےاپریل میں دعویٰ کیا تھا کہ داعش رہنما ابو حسین القریشی ترک انٹیلی جنس فورسز کےہاتھوں ہلاک ہو گیا ہے

               
August 4, 2023 · بام دنیا

لبنان :  دہشت گرد تنظیم داعش کے رہنما ابوحسین الحسینی القریشی شام میں جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔تنظیم نے اپنے بیان میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابو حسین القریشی صوبہ ادلب میں حیات تحریر الشام تنطیم کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔تنظیم نے ابو حضص الہاشمی القریشی کو نیا رہنما بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ ترک صدراردوان نےاپریل میں کہا تھا کہ داعش رہنما ابو حسین القریشی ترک انٹیلی جنس فورسز کےہاتھوں ہلاک ہو گیا ہے۔