تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، پولیس انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہر یار آٖفریدی رہائی کے حکم کے بعد جب وکلا کے ہمراہ عدالت سے باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا۔ وکلا نے رہائی کے عدالتی حکم کے تحت مزاحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے شہریار آفریدی اور وکلا کے کپڑے پھاڑ دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظربندی کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا، ان کو 15 روز نظر بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے کے دوران تشدد کیا ، جسم پر زخموں کے نشان کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
شہریار آفریدی کو ہائی کورٹ رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن اس کے باوجود گرفتاری اور تشدد کا سلسلہ جاری ! pic.twitter.com/zWEAmlIHVf
— PTI (@PTIofficial) August 4, 2023
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نےآج پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ دوبارہ گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او نیو ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔