لندن جا رہی ہوں وہاں سے کچھ چاہیے تو بتائیں۔ فائل فوٹو
لندن جا رہی ہوں وہاں سے کچھ چاہیے تو بتائیں۔ فائل فوٹو

رابی پیرزادہ نے عبایا اتار پھینکا

کراچی: لندن روانگی سے قبل ہی رابی پیرزادہ نے عبایا اتار پھینکا۔

رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لندن روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں جینز اور شرٹ میں ملبوس سر پر حجاب لیے کیمرے کے سامنے پوز بناتے دیکھا گیا۔تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنے پرستاروں کی فرمائش پوچھ ڈالی انہوں نے لکھا کہ لندن جا رہی ہوں وہاں سے کچھ چاہیے تو بتائیں۔

پوسٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں نے جہاں حیران کن فرمائش کی وہیں رابی کو انکے لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔لوگوں نے رابی کو انکے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ”عبایا اتر گیا،مطلب کہ لندن پہنچ کر ڈوپٹہ بھی اترنے کے واضح امکانات ہیں،مذھب کارڈ بس ادھر تک ہی تھا۔

جواب میں رابی نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ”بہن آپ کو قرآن پڑھنا چاہیے، دوسروں کو اس طرح بتانا گناہ ہے، سورۃ الحجرات پڑھیں۔ میرے پاکستان میں مفت قرآنی سکول ہیں، لندن میں ایک کھولنے کا ارادہ ہے، اللہ آپ سے نہیں پوچھے گا کہ میں کیا پہن رہی ہوں، وہ آپ سے ضرور پوچھے گا، کیا آپ نے لوگوں کو کسی کو تکلیف دینے پر اکسایا؟ عبایا اپنے آپ کو چھپانے کے لیے نہیں۔”