ڈیرہ اسماعیل خان: تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ مارا گیا تو سیلاب و کورونا ریلیف کا سامان، غلیلیں اور ڈنڈے برآمد ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے علی امین گنڈاپور کے گھر سے ریلیف سامان کے کئی ٹرک بھرے اور لے گئی۔ پی ٹی آئی رہنما کے گھر والوں کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس ذاتی سامان لے کر گئی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ علی امین گنڈا پور گھر پر نہیں تھے، اس لیے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ علی امین کے گھر سرکاری سامان موجود تھا جو سیلاب متاثرین اور کورونا متاثرین کیلیے جاری کیا گیا تھا۔