پشاور: صوابی سے سابق ایم پی اے رنگیز خان کو ضمانت کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے باہرنکلتے ہی گرفتارکرلیاگیا،رنگیز خان کو اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایل ایف کے وکلا شاہ فیصل اتمانخیل اور دیگر جسٹس اعجاز انور کی عدالت میں پیش ہوگئے،وکلا نے کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود رنگیز کو گرفتارکرلیا گیا، دیگرکی گرفتاری کی کوشش ہو رہی ہے۔
عدالت نے سی سی پی اور پشاورکو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا،ایس ایس پی کوآرڈی نیشن پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہے۔