گوجرانوالہ: علی پور چٹھہ کے قریب نجی فیکٹری میں زہریلی حلوہ روٹی کھانے سے 70 سے زائد مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے نواح میں فیکٹری مالکان نے مزدوروں کیلیے حلوہ روٹی کا بندوبست کیا تھا، مزدوروں نے جیسے ہی حلوہ روٹی کھائی تو ان کی حالت خراب ہونے لگی جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں 10 مزدوروں کی حالت تشویش ناک ہے، متاثرین کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب وزیرآباد کے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا کہنا ہے کہ سیمپل لے لئے گئے ہیں تا کہ پتہ چلایا جائے کہ حلوہ روٹی میں ایسا کیا تھا جس سے مزدوروں کو نقصان پہنچا۔