کراچی: اولڈ کلفٹن کی سڑک کو امام خمینی سے منسوب کرکے سڑک کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے اولڈ کلفٹن کی سڑک کو امام خمینی سے منسوب کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے علاوہ ایرانی قونصل خانے کے عہدیداران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایرانی وزیرخارجہ کے ہمراہ شاہراہ امام خمینی کا افتتاح کیا، اس موقع پر اولڈ کلفٹن سڑک کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔