سیمی فائنل آج شب کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو
سیمی فائنل آج شب کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ, پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

اوسلو:پاکستانی ٹیم ناروے میں کھیلے جا رہے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل آج شب کھیلا جائے گا۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سینڈوکن کلب کو 0-2 سے ہرایا۔ پاکستان کے دونوں گول فیصل نے اسکور کیے۔

پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم  کی فٹبال کپ میں کامیایبوں کا سلسلہ جاری ہے اور  گرین شرٹس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جو آج رات کھیلا جائے گا۔

ناروے کے شہر اوسلو میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ کے مقابلےجاری ہیں، پاکستانی ٹیم نے ناقابل شکست رہتےہوئے کوارٹر فائنل مرحلےمیں بھی کامیابی  حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے سینڈویکن کے خلاف  دو صفر  سے فتح پاکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعادا بھی موجود تھی ۔